وزیراعظم نے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ ہم نےاسمبلیاں تحلیل کیں،اور الیکشن کرانےکافیصلہ کیا۔اپوزیشن ساڑھے3سال سےکہتی تھی کہ یہ حکومت نااہل ہےاور اپوزیشن کہتی تھی وزیراعظم استعفیٰ دیں اورالیکشن کرائیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کااعلان کر دیا گیا ہے اور اب سوال یہ ہےکہ سپریم کورٹ کیوں چلےگئےمیراسوال ہےکہ یہ اب سپریم کورٹ میں کیاکررہےہیں؟ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ چاہ رہے ہیں میری حکومت دوبارہ بحال ہوجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بار ٹکٹ سوچ سمجھ کردیں گے، بےشک الیکشن ہارجاؤں ٹکٹ اس کوملےگاجوملک کاسوچتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پر کرپشن کیسز ہیں، اپوزیشن چاہتی ہے انہیں این آر او ٹو ملے، بیرونی سازش سے حکومت گرانے کی کوشش کی گئی، عوام کو اس پر احتجاج کرنا چاہیے، لاہور میں بھی جس ہوٹل میں ضمیر کی خریدو فروخت ہورہی ہے اس کے باہر احتجاج کیا جائے۔عوام کو ملک کے ساتھ اس غداری پر پرامن احتجاج کرنا چاہیے اور میں بھی آج شام کو اسلام آباد میں اس احتجاج میں شریک ہونگا۔ وزیراعظم عمران خان
— PTI (@PTIofficial) April 4, 2022
#آپکا_وزیراعظم_آپکے_ساتھ pic.twitter.com/6LgIggFl0w
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ کیخلاف آج شام ریڈ زون کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ ملک کی صورتحال کوسامنےرکھتےہوئےفیصلہ کیا کہ عوام سےبات چیت کروں، ان کا کہنا تھا کہ آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ ہے.