ایچی سن کالج میں احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی کا ڈراپ سین ہوگیا

ایچی سن کالج میں احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی کا ڈراپ سین ہوگیا

(ویب ڈیسک )  ایچی سن کالج میں سابق بیوروکریٹ و وفاقی وزیر احد خاں چیمہ کے بچوں کی فیس معافی کا ڈراپ سین ہوگیا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ   گورنر پنجاب نے احد خاں چیمہ کی درخواست کے بعد دیگر بچوں کی فیس میں 50 فی صد معافی کی منظوری دے دی ہے،  احد خاں چیمہ نے گورنر کو لکھے خط میں فیس معافی کہ سہولت لینے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ میڈیا میں بچوں کی فیس معافی کی خبر   کے بعد احد خان چیمہ نے یہ سہولت لینے سے انکار کیا تھا۔

یاد رہے کہ   فیس معافی کے  اختلافات پر پرنسپل ایچی سن نے استعفی دے دیا تھا۔

Watch Live Public News