پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلی بار نیوزی لینڈ کو ہرا کر تاریخ رقم کردی

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلی بار نیوزی لینڈ کو ہرا کر تاریخ رقم کردی
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکت دے کر تاریخ رقم کردی۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے ڈونیڈن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرایا جو پاکستان ویمنز کی 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔ نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر127 رنزبنائے، پاکستان ویمنز نے 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے اوپنرشوال ذوالفقار نے 41 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ فاطمہ ثنا نے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فاطمہ ثنا اپنی شاندار بولنگ کے سبب پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی پانچ دسمبرکو کھیلاجائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔