اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتہائی شفاف طریقے سے فنڈز اکٹھے کئے ہیں اور قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خفیہ اکائونٹس منظر عام پر آ رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹیاں فوری طور پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے حوالے سے اپنی رپورٹس الیکشن کمیشن کو پیش کریں۔