پنجاب کو لوٹنے والے گینگ کا سرغنا عمران خان تھا، مریم نواز

پنجاب کو لوٹنے والے گینگ کا سرغنا عمران خان تھا، مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں،پٹرول کی قیمت آئی ایم ایف معاہدے کےباعث بڑھانا پڑی. ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے تیل کی قیمتیں بڑھانے کا معاہدہ عمران خان نے کیا تھا، نواز شریف اور (ن) لیگ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہیں،آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے، مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، بنی گالا والے سب لوٹ کر کھا گئے، گزشتہ حکومت میں صرف امیروں کا خیال رکھا جاتا تھا،حمزہ شہباز نے اعلان کیا 100 یونٹ استعمال کرنیوالوں کو مفت بجلی دی جائے گی. ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمران گزشتہ 4 سال میں قومی خزانہ لوٹ کر کھا گئے، خزانہ خالی ہونے کے باوجود شہباز شریف نے عوام کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے، دالوں، چینی اور گھی پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے،ہماری حکومت نے آتے ہی غریبوں کا خیال کیا،ملکی سیاست کا پالا ایسے شخص سے پڑا جو سب سے بڑا فتنہ ہے،4 سال تک پاکستان آزاد تھاجونہی اس کی کرسی گئی غلام ہوگیا، عمران خان نے 2 دن پہلے اپنا عہدیدار ڈونلڈ لو کے پاس بھیجا، عمران خان کے عہدیدار نے کہا کہ ہم سے غلطی ہوگئی معاف کردیں. ان کا کہنا تھا کہ عون چودھری، جہانگیر ترین و دیگر توبہ توبہ کر کے تحریک انصاف سے نکلے، الزامات نواز شریف پر بھی لگے لیکن ایک بھی ثابت نہیں ہوا، نواز شریف کو چھوڑنے والوں نے بھی کہا کہ یہ شخص کرپٹ نہیں ، سی پیک نواز شریف نے بنایا تھا، عمران خان نے جی پیک بنایا، پنجاب کا مینڈیٹ پھرکسی کو چھینے کی اجازت نہیں دیں گے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔