ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی مشہور شخصیات شاہ رخ خان ، سلمان خان اور عامر خان کی اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں ایک ساتھ ڈانس کی ووڈیو خوب وائلرل ہورہی ہے۔
بھارت کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیہ مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا ملکی اور عالمی میڈیا میں چرچہ ہے جہاں دنیا بھر سے مختلف نامور شخصیات شریک ہیں۔
پیسہ بھی انسان سے کیا کچھ کراواتا ہے کہ ماضی کی تلخیان بھی انسان بھلا دیتا ہے۔ حال ہی میں دنیا کے امیر ترین انسان مکیش امبنانی کے بیٹے کی شادی سے ہونے والی پہلی تقریب میں سٹیج پر تینوں خانز ایک ساتھ ڈانس کرتے دیکھائی دیئے جس کی ووڈیو سوشل پیلٹ فارمز پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ایشیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بولی وڈ کے تین بڑے نام شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے ایک ساتھ رقص کرکے سب کو حیران کر دیا۔
انسٹاگرام اور ایکس پر گردش کرنے والی ویڈیو میں شاہ رخ خان، سلمان خان نے سیاہ کُرتا پہنا جبکہ عامر خان نے ہرے رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کیا۔
تینوں بولی وڈ اسٹاز نے اسٹیج پر ایک ساتھ ’ناٹو ناٹو‘ پر رقص کیا جس سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔شائقین بھی تینوں خانز کو پرفارمنس کے لیے دوبارہ اکٹھے ہوتے دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا۔