سینیٹ انتخابات تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ

سینیٹ انتخابات تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ
کیپشن: Senate elections are likely to be delayed

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن قواعد واضح نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔ سینیٹ کے انتخابات کے تاخیر کے حوالے سے الیکشن کے قوائد خاموش ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سینیٹ کے انچاس سینیٹرز کی مدت گیارہ مارچ کو پوری ہو گی تاہم سینیٹ کے انتخابات اڑتالیس سیٹوں پر ہوں گے۔ جس کے تحت ہر صوبے گیارہ گیارہ سینیٹرز کا انتخاب ہوگا۔

اسلام اباد کی دو جنرل نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ سندھ اور بلوچستان کے اقلیتی دو نشستوں پر بھی انتخاب ہوگا۔ مجموعی طور پر اڑتالیس نشستوں پر صدارتی انتخاب کے بعد الیکشن ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات کی تاخیر کے حوالے سے کوئی مقررہ مدت نہیں۔ اراکین جب حلف لیں گے تب سے ان کی چھ سال کی مدت شمار ہوگی۔