عسکری ٹاور حملہ کیس،عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری سمیت 30 ملزمان عدالت پیش

عسکری ٹاور حملہ کیس،عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری سمیت 30 ملزمان عدالت پیش

(ویب ڈیسک ) عسکری ٹاور حملہ کیس میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری سمیت 30 ملزمان عدالت پیش کردیے گئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی۔ گورنر عمر سرفراز چیمہ ٫ اعجاز چوہدری ٫ ڈاکٹر یاسمین راشد ,اور میاں محمود الرشید  سمیت 30 ملزمان کو جیل سے پیش کیا گیا ، میاں محمود الرشید کا جیل وارنٹ پیپر پیش کیا گیا ۔ عدالت نے ٹرائل کی مزید کاروائی 14 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

عدالت نے  کہا کہ آئندہ  سماعت پر ملزمان کو  چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی،  چالان کی کاپیاں تقسیم ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ  ملزمان پر عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے،  مقدمہ مین بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں،  ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1271/23 درج ہے۔

Watch Live Public News