ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا جبکہ عمرسرفرازچیمہ نے کہا کہ ہمیں ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے،چچا بھتیجی کی حکومت نے فسطائیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ رؤف حسن کو فوراً رہا کریں، چند ماہ پہلے وہ پی ٹی آئی کی سیاست میں فعال ہوئے، رؤف حسن سوشل میڈیا نہیں جنرل میڈیا کور کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ جمہوریت کی بات کرتے ہیں، کہاں ہے جمہوریت؟ اسلام آباد والا ڈرامہ ممبران پارلیمنٹ کو دبوچنے کے لئے ہوا، میں گارنٹی سے کہہ سکتا ہوں پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، سیاسی جماعت عوام ہوتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آؤ دیکھ لو عوام کس کے ساتھ ہے، حکومت کہاں ہے یہ بتائیں، حکومت تو چند دنوں کی مہمان ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کا جو حال کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
عمر سرفرازچیمہ
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کی پہلے دن ہی مذمت کی تھی، حکمران اگر شریک جرم نہیں تو یہ جوڈیشل کمیشن بنانے سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔جب ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تو اب تو بنا دیں جوڈیشل کمیشن۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون ایک ہی ہے مگر صوبوں میں اس کا عمل مختلف ہے، سوا سال ہوگیا ہم انتظار کے منتظر ہیں، آج سوا سال بعد تفتیشی کاغذ بدل رہے ہیں، ہمیں بہانے سے جیل میں رکھا ہوا ہے۔
عمرسرفرازچیمہ نے مزید کہا کہ ہمیں ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔پاکستان میں قانون ایک ہی ہے جبکہ صوبوں میں اسکا عمل مختلف ہے،پنجاب میں آج بھی حکمرانوں کو جیلوں میں رکھا ہوا ہے،سوا سال ہو گیا ہم انتظار کے منتظر ہیں،آج سوا سال بعد تفتیشی کاغذ بدل رہے ہیں،ہمیں بہانے سے جیل میں رکھا ہوا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ہمیں ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف ڈیٹھ سیل میں رکھا ہوا ہے،انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے اور انتقامی کارروائی اور کیا ہوتی ہے،بنوں کا واقعہ افسوسناک ہے ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،چچا بھتیجی کی حکومت نے فسطائیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رؤف حسن کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہوں،حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی آفس پر چھاپہ قابل مذمت ہے،یہ سب سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلہ کا شور ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم میں کہا ہے وہی الیکشن ٹریبونل رہے گا اس سے دھاندھلی کیس میں ہمیں انصاف ملے گا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ان کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا خواب پورا نہیں ہو گا، پابندی پاکستان کے دل پر ہیں لگائی نہیں جا سکتی،پاکستان کے عوام کا دل بانی پی ٹی آئی کے ساتھ دھڑکتا ہے،10ہزار لوگوں کو جیل میں رکھا ہے اب ہم جیل سے نہیں ڈرتے،میرے جیل میں رہنے سے اگر اس کو تقویت ملتی ہے تو جیل مجھے قبول ہے۔مریم نواز کی کارکردگی صرف تصاویر میں نظر آتی ہے،غریب عوام کے ساتھ جو اس وقت ہو رہا ہے وہ قابل افسوس ہے،عوام مہنگائی سے ہائے ہائے کر رہی ہے۔
میاں محمود الرشید
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں حکومت بوکھلا گئی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کی مذمت کرتے ہیں،اس ملک کی سب سے بڑی جماعت کو انتشاری ٹولہ کہنا قوم کی توہین ہے،وہ پارٹی جس نے کروڑوں ووٹ لیے اسکو بند نہیں کیا جا سکتا ہے۔