8 ستمبر کو پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت کرنیوالوں کیلئے اہم خبر

8 ستمبر کو پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت کرنیوالوں کیلئے اہم خبر

ویب ڈیسک:اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کرنے والوں کیلیے اہم خبر آگئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی جلسے کے لئے سنگجانی میں جگہ دی ہے، ایسا روٹ دیا گیا ہے جس سے عام آدمی متاثر نہ ہو، خیبر پختونخوا کے قافلے موٹروے ایم 1 استعمال کریں گے جبکہ پنجاب سے آنے والے قافلے موٹروے ایم 2 استعمال کریں گے۔

ڈی سی نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سے آنے والے جی ٹی روڈ استعمال کریں گے جبکہ مقامی افراد نیو مارگلہ ایونیو سے جا سکیں گے،پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کے لئےضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز مشروط اجازت دی تھی۔

جلسے کے لئےجاری این او سی میں بتایا گیا تھا کہ جلسے کے دوران کاروبار یا سٹرک بلاک نہیں ہوگی جبکہ جلسہ شام 4 بجے شروع ہو کر 7 بجے ختم ہوگا,این او سی کے مطابق منتظمین اندرونی سکیورٹی کے خود انتظامات کریں گے اور ذمہ دار ہوں گے، شرکا جلسے کے علاوہ کسی اور جگہ نہیں جائیں گے، شرائط کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا تھا کہ دوران جلسہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، جلسے کی اجازت ہوگی کسی قسم کے دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اجازت صرف 8 ستمبر کے لئےہے لہٰذا منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے،ریاست مخالف یا مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہ ہوگی۔

Watch Live Public News