کون بنے گی بالی ووڈ کی ایکشن کوئین؟

کون بنے گی بالی ووڈ کی ایکشن کوئین؟
ممبئی ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ میں کترینہ کیف ٗ دیشا پٹنی اور دیپکا پڈوکون میں سے کون بننے والی ہے ایکشن کوئین ٗ سخت محنت والا مقابلہ شروع ہو گیا اور تینوں اداکاراؤں نے جان توڑ محنت بھی شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ان تینوں اداکارائوں کی آنے والی فلموں پر نظر ڈالیں تو یہی لگتا ہے کہ یہ تینوں اداکارائیں بالی ووڈ کی ایکشن کوئین بننا چاہتی ہے۔دیپکا پڈوکون نے ہدایتکار سدھارتھ آنند کی دو ایکشن فلمیں سائین کی ہیں جن کے نام پٹھان اور فائٹر کو سائن کیا ہے ٗ ان دونوں فلموں میں دیپکا ہارڈ کور ایکشن کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ان دونوں فلموں میں دیپکا کے ہیرو بالترتیب شاہ رخ خان اور ریتک روشن ہوں گے۔ دیشا پٹنی بھی سپر سٹار سلمان خان کی فلموں رادھے اور موسٹ وانٹڈ بھائی میں ایکشن کرتی نظر آئیں گی. کترینہ کیف بھی کسی سے پیچھے کہاں رہنے والی وہ سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر تھری میں ڈائریکٹر منیش شرما کے ساتھ ایکشن سیکونس کرتی نظر آئیں گی. منیش شرما اس بار کترینہ کے ساتھ ایکشن سینز کو بہت شاندار انداز میں فلمانے والے ہیں. اس کے علاوہ علی عباس ظفر کے ساتھ کترینہ ایک سپر وویمن فلم کی تیاریوں میں ہیں۔

Watch Live Public News