شمالی کوریا کی جنوبی کوریا پر ایٹمی حملے کی دھمکی

شمالی کوریا کی جنوبی کوریا پر ایٹمی حملے کی دھمکی
پیونگ یونگ : شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا نے کوئی فوجی کارروائی کی تو اس کا جواب جوہری حملے سے دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن کم یوجونگ جو حکومت کی سینئر عہدیدار بھی ہیں نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا نے ان کے ملک کیخلاف کوئی بھی فوجی کارروائی کی تو یہ ایک بڑی غلطی ہوگی۔جس کے جواب جوہری حملے سے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست پر کسی بھی حملے کے بعد بچ نہیں سکے گا۔ کم یوجونگ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا جنگ کا مخالف ہے کیونکہ جنگ سے جزیرہ نما کوریا تباہ ہوجائے گا اور اصولی طور پر ہم جنوبی کوریا کو اپنے دشمن کے طور پر نہیں دیکھتے۔ قبل ازیں جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اُن کی فوج کے پاس ایسے میزائل ہیں ،جس کی مدد سے وہ انتہائی تیزی اور مہارت کے ساتھ شمالی کوریا میں اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔