مریم نواز کی ڈیف ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم سے ملاقات، دل جیت لیے

مریم نواز کی ڈیف ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم سے ملاقات، دل جیت لیے
کیپشن: Maryam Nawaz's meeting with the Deaf World Cup winning cricket team won hearts

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیف ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم کی زبردست پذیرائی کرکے اور کھلاڑیوں سے اشاروں کی زبان میں بات کرکے ان کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیف ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم کو وزیراعلی آفس مدعو کرلیا۔ جہاں ڈیف کرکٹ ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر مریم نواز شریف اپنی نشست چھوڑ کر کھلاڑیوں کے درمیان بیٹھ گئیں۔ 

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈیف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور اشاروں کی زبان میں گفتگو کی۔ ڈیف کرکٹرز نے اشاروں کی زبان میں قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کے نام بیان کئے۔ 

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کو 38لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ ہر ڈیف کرکٹرکے لئے انعام کی رقم 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ روپے کر دی گئی۔ مریم نواز شریف نے ڈیف کرکٹرز کی فرمائش پر فوری طور پر کرکٹ گراؤنڈ مختص کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈیف کھلاڑیوں کو پنجاب کے سرکاری محکموں میں جاب کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو شیر کا سنہری مجسمے کا ماڈل پیش کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف اورشرکاء نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تالیاں بجائیں۔ 

ڈیف کرکٹ ٹیم نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو دبئی ورلڈ کپ ٹرافی پیش کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کی خواہش پر گروپ فوٹو اور الگ الگ تصاویر بھی بنوائیں۔ اس کے علاوہ مریم نوز شریف نے ڈیف کرکٹرز کی خواہش پر قائد محمد نواز شریف سے ملانے کا وعدہ کیا۔ ڈیف کرکٹ ٹیم نے قائد محمد نواز شریف کی صحت اور سلامتی کے لئے دعا بھی کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ کھلاڑیوں سے زیادہ مجھے 19سال سے ناقابل شکست ڈیف کرکٹ ٹیم سے ملنے کااشتیاق تھا۔ ڈیف کرکٹرز نے قدرتی جسمانی کمی کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے آڑے نہیں آنے دیا۔ ڈیف کرکٹرز نے بڑا کام کیا جس کی کوئی قیمت یا معاوضہ نہیں ہو سکتا، اسی طرح آگے بڑھتے رہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ڈیف کرکٹرز حکومت کے اچھے کاموں کو نہ صرف دیکھتے ہیں بلکہ سراہتے ہیں۔ یہ سب میرے شیر ہیں، میرے بچے ہیں اور میں ان کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتی ہوں۔ دعا کریں کہ ہم 5سال میں عوام کی فلاح وبہبود کے سارے کام کر جائیں۔

اس موقع پر ڈیف کرکٹرز نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف سے مل کر بہت خوشی ہوئی ان کے اقتدار میں آنے کی دعا کرتے رہے۔ ہم وزیراعلی مریم نواز شریف کی طرف سے مدعو کرنے پر بہت خوش ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہمارے دل جیت لئے،ہمیشہ دعائیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یوم القدس پر پیغام:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یقم القدس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم القدس پر فلسطینیوں کے عزم واستقلال کوسلام پیش کرتی ہوں- آزادی کی خاطر جان قربان کرنے والے فلسطینی بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی- اسرائیل ظلم وجبر سے فلسطینوں کو نہیں جھکا سکے گا- 

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ فلسطینی بھائیوں اور بہنوں پر صیہونی ریاستی مظالم قابل مذمت ہیں- قبلہ اول تمام مسلمانوں کا مقدس مقام ہے- عالمی برادری فوری طور پر اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و بربریت کو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عالمی برادری، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کیلئےعملی کردار ادا کرے۔ دنیا میں امن ایک خواب ہی رہے گا جب تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل نہیں ہوتا-