لاہور(پبلک نیوز) معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔
معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ کشیمر میں ایک لاکھ 7 ہزار 813 بچے یتیم، 22ہزارخواتین بیوہ ہوچکیں، بھارتی درندہ فوج 11ہزار 234 کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتیوں کا نشانہ بنا چکی ہے مگر مسلسل ظلم کا سامنا کرتے کشمیریوں کے حوصلے چٹانوں سے بلند ہیں۔
بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے۔ ایک لاکھ 7 ہزار 813 بچے یتیم، 22ہزارخواتین بیوہ ہوچکیں، بھارتی درندہ فوج 11ہزار 234 کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتیوں کا نشانہ بنا چکی ہے مگر مسلسل ظلم کا سامنا کرتے کشمیریوں کے حوصلے ہیں کہ چٹانوں سے بلند! pic.twitter.com/HVYxFW9t78
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 5, 2021
انہوں نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کی جانب اقوام عالم کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہیگی۔ پاکستان کشمیر کی آزادی تک ہر قسم کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھےگا۔ انشاءاللہ کشمیر بنے گا پاکستان.