"بھارت امن کیلئے ایک قدم آگے بڑھے ،ہم دو قدم بڑھیں گے "

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا یوم کشمیر پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ قراردادوں کےمطابق مسئلہ کشمیرکےحل میں سنجیدہ ہے تو ہم  امن کےلیے 2 قدم آگے بڑھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا یوم یکجہتی کشمیر پر ٹویٹ، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ رہے گا۔ ہم امن کےلیے دو قدم آگے بڑھنے کےلیے تیار ہیں اگر بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کوحل کرنے میں سنجیدہ ہے تو ہم امن کےلیے 2 قدم آگے بڑھائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ امن اور استحکام کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارت 7 دہائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا کشمیری نوجوان تحریک آزادی کو آگے بڑھائے ہوئے ہیں. پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ رہے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔