پاکستان کے کئی اہم شہر زلزلے سے لرز اٹھے

پاکستان کے کئی اہم شہر زلزلے سے لرز اٹھے
لاہور: ( پبلک نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت اس قدر شدید تھی کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا علاقہ اور زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تھی جبکہ زیر زمین گہرائی 210 کلومیٹر تھی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ آزاد کشمیر گلگت بلتستان، سوات ایبٹ آباد، شانگلہ، مانسہرہ اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، کمالیہ اور ملتان بھی زلزلے لرز اٹھا۔ زلزلے کے جھٹکے شمالی وزیرستان، نوشہرہ، مالاکنڈ، پشاور، لوئر دیر، باجوڑ، بونیر، صوابی اور مردان سمیت صوبے بھر میں محسوس کئے گئے۔