لاہور: (ویب ڈیسک)لاہور پولیس نے شہر کی شاہراہوں پر مختلف لڑکیوں کو اپنی موٹر سائیکل پر پیچھے بٹھا کر خطرناک ون ویلنگ کرنے والے ملزم شاہنواز عرف ” چھوٹا بچہ” کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیل کے مطابق لاہور میں لڑکیوں کے ساتھ ون ویلنگ کرنے والا ٹک ٹاکر شاہنواز قانون کی گرفت میں آگیا۔ شاہنواز کا جرم لڑکیوں کے ساتھ ون ویلنگ کرنا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر مشہور ون ویلر اور ٹک ٹاکر شاہنواز عرف چھوٹا بچہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے ڈولفن ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والے اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ https://twitter.com/DIGOpsLahore/status/1489330434001739776?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1489330434001739776%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F79174%2Flahore-crime-one-wheeling-police%2F ملزم شاہنواز عرف چھوٹا بچہ لاہور کی مختلف شاہراؤں پر خطرناک ون ویلنگ کرتا تھا۔ ملزم نےلڑکیوں کے ساتھ اپنی متعدد ویڈیوز یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر رکھی ہیں۔ ڈولفن پولیس نے اس کو گرفتار کرکے تھانہ شفیق آباد منتقل کر دیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم کی ون ویلنگ کی متعدد ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایکشن لیا اور ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق شفیق آباد ڈولفن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزمان روڈ پر موٹر سائیکل سے ون ویلنگ کر رہے تھے اور ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ مشہور ون ویلر کی گرفتاری پر اہل علاقہ شدید برہم ہوئے۔