سمارٹ قومی شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

سمارٹ قومی شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی
کیپشن: new cnic
سورس: ویب ڈسک

(ویب ڈیسک) نادرا کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے سمارٹ قومی شناختی کارڈ جاری فِیس کا نیا اسٹرکچر  تیار کیا گیا ہے، جبکہ اپلائی کا طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے پاکستان کے شہریوں کو سمارٹ قومی شناختی کارڈ  جاری کر رہاہے۔قومی شناختی کارڈ لوگوں کی اولین ضرورت ہے کیونکہ اس کے لیے لائسنس، این ٹی این، بینک اکاؤنٹ، پاسپورٹ، سیلولر کنکشن وغیرہ جیسی دستاویزات حاصل کرنا لازمی ہے۔پاکستان کا ہر شہری، 18 سال یا اس سے زیادہ، شناختی کارڈ کے لیے درخواست دینے کا اہل ہے۔
 نئے سمارٹ شناختی کارڈ کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ:
آپ اپنے نئے سمارٹ سی این آئی سی کے لیے نادرا رجسٹریشن سینٹر (NRC) پر جا کر یا پاک شناختی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ اوروہ آپ کو آپ کی دہلیز پر مل جائیگا ۔ آپ ویب سائٹ سے نئے CNIC کے لیے درخواست نہیں دے سکتے۔

سی این آئی سی سمارٹ کارڈ فیس:
فروری 2024 تک نئے سمارٹ قومی شناختی کارڈ کی عام فیس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ نارمل کیٹیگری کی فیس 750 روپے ہے جبکہ ارجنٹ فیس 1500 روپے ہے۔ نادرا کو ایگزیکٹو کیٹیگری کے لیے 2500 روپے ملتے ہیں۔