پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،5جولائی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،5جولائی ، 2021
کراچی سمیت صوبے بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات، سکھر میں میٹرک کا پہلا پرچہ چند منٹوں میں آؤٹ ہوگیا، بعض مراکز پر امتحانات تاخیر سے شروع ہوئے، اسکول انتظامیہ کے مطابق طلباء کو اضافی وقت دیا جائے گا۔ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ97 فیصد تک پہنچ گئی،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار347 افراد میں وائرس کی تصدیق، مزید 19 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 427 ہوگئی، 33 ہزار 299 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان پہنچنے کےلئے تیار،سائنو ویک ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں آج خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچیں گی، ملک کے 16 بڑے شہروں میں آج سے موڈرنا ویکسین لگانے کا آغاز، بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو ترجیح دی جائےگی۔ وزیراعظم عمران خان آج گوادر کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیراعظم کو جاری منصوبوں میں پیشرفت پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کا نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فونک رابطہ، منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی، دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر بات چیت، مسئلہ کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارت کی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے، دنیا کو بتائیں گے کہ کس طرح بھارت دہشت گردی کی فنڈنگ کرتا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہیں بھارت ناصرف دہشتگردوں کی مالی مدد بلکہ ان کو تربیت بھی فراہم کرتا ہے، اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت یہ اقدام کررہا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔