حج 2024 میں شدید گرمی کے باعث عازمین حج کو اہم ہدایات جاری

حج 2024 میں شدید گرمی کے باعث عازمین حج کو اہم ہدایات جاری

ویب ڈیسک: انتظامیہ نے حج سیزن کے دوران گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے عازمین کو ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ممالک کی طرح عرب ممالک بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑرہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل حج پاکستان مشن عبدالوہاب سومرو نےعازمین حج کو گرمی کی سختی سے نمٹنے کیلئے چند ہدایات جاری کی ہیں۔

عازمین حج کیلے اہم ہدایات:

ڈی جی حج نے عازمین حج کو زیادہ پانی پی کر ہائیڈریشن کو برقرار رکھنے، کیفین اور چینی والی مشروبات کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ عازمین حج کو ماسک، چھتری اوردھوپ کی عینک استعمال کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

Watch Live Public News