پوپ فرانسس 4 روزہ دورے پر عراق روانہ

پوپ فرانسس 4 روزہ دورے پر عراق روانہ

ویب ڈیسک: پوپ فرانسس روم سے عراق کے لیے 4 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ 2012 میں ان کے متنخب ہونے سے لے کر اب تک کا یہ ان کا سب سے زیادہ رسکی دورہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پوپ فرانسس کی آمد کے پیش نظر عراقی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان کو لانے والی فلائٹ عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر اترے گی۔

خیال رہے کہ پوپ فرانسس حالیہ دورہ عراق میں ہوائی اڈہ پر حملہ کی وجہ سے کر رہے ہیں۔ امریکی ایئر بیس پر 10 راکٹ داغے جانے کے واقعہ پیش آنے کے بعد پوپ فرانسس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان کا دورہ شیڈول کے مطابق ہی ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خدا کی رضا سے تین روزہ دورے پر عراق جاؤں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2000ء میں پوپ جان پال نے عراق کا دورہ کرنا تھا جو صدام حسین حکومت کی جانب سے منسوخ کردیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔