پوپ فرانسس نے 15 سالہ نوجوان کو بعد ازموت سینٹ کا درجہ دیدیا

pope declared carlo as saint
کیپشن: pope declared carlo as saint
سورس: google

 ویب ڈیسک : پوپ فرانسس نے لندن  میں پیدا ہونے والے 15 سالہ کارلو ایکوٹیس کو سینٹ کا درجہ دیدیا ۔

  پوپ فرانسس نے 2006 میں پیدا ہونے والے کارلو کو آن لائن مسیحیت کی تبلیغ کے لئے کام کرنے اور  بعد از موت معجزات  پر سینٹ کے درجہ پر فائز کرنے   حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔

  کارلو کی موت کے تقریباً 20 سال بعد پوپ فرانسس نے کارلو سے منسوب ایک معجزے کو تسلیم کیا ہے جب ان کے انتقال کے بعد موٹر سائیکل کے ایک سنگین حادثے میں ملوث ایک خاتون کی والدہ نے اس کی قبر پر دعا کی اور ایک نوٹ چھوڑا جس میں اس کے 2022 میں صحت یاب ہونے کا کہا گیا۔

اسی دن اس کی بیٹی آزادانہ طور پر سانس لینے لگی اور 10 دن بعد اسے انتہائی نگہداشت سے فارغ کر دیا گیا کیونکہ اس کے دماغ میں ہیمرج مکمل طور پر ختم ہو چکا تھا۔ 

 اپنی موت کے بعد سے، کارلو  کے عالمی پیروکاروں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، اور ان کی لاش کو چرچ آف سانتا ماریا میگیور، اسیسی میں نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔

Watch Live Public News