مردان:پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،پولیس کانسٹیبل زخمی

مردان:پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،پولیس کانسٹیبل زخمی
کیپشن: مردان:پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،پولیس کانسٹیبل زخمی

ویب ڈیسک: تخت بائی کے علاقہ پیرسدو میں پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ہوئی،جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل زوہار ولد قیوم بیلٹ نمبر 1406 شدید زخمی ہوگیا۔ 
تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر   زخمی پولیس کانسٹیبل کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو تخت بھائی منتقل کر دیا جہاں پر حالت  تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ایم ایم سی مردان منتقل کردیا۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سرکل گل ولی خان ، ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل عاشق حسین خان پولیس کی باری نفری  ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر  پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔

Watch Live Public News