فیصل آباد میں ٹک ٹاکر احسان مدنی کا 1  ارب پچاسی کروڑ روپے کا ٹیکس فراڈ، ملزم گرفتار

فیصل آباد میں ٹک ٹاکر احسان مدنی کا 1  ارب پچاسی کروڑ روپے کا ٹیکس فراڈ، ملزم گرفتار

(ویب ڈیسک ) ایف بی آر کے شعبہ انویسٹیگیشن اینڈ پراسیکیوشن نے ملزم احسان مدنی کو گرفتار کر لیا ۔

چیف کمشنر ایف بی آر زبیر بلال کا کہنا ہے کہ   ملزم  نے رکشہ ڈرائیور کے نام پر بوگس کمپنی سلیم انٹرنیشنل بنائی،   ملزمان گینگ کی صورت میں  کپڑے کے کاروبار کی آڑ میں ٹیکس فراڈ کرتے رہے،  جعلی انوائسز کے ذریعے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

زبیر بلال نے کہا ہے کہ   اس کیس میں ملوث دیگر کرداروں کی نشاندہی بھی کر لی  گئی ہے،  دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف بی آر کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

Watch Live Public News