ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائیاں

ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائیاں
کیپشن: Major anti-trafficking operations in various areas of FC Balochistan

پبلک نیوز: ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 24 مارچ تا 08 اپریل 2024 کے دوران ڈیرہ اللہ یار، بارکھان، پشین، پنجپائی اور مستونگ کے مختلف علاقوں میں 326 ملین سے زائد مالیت کی غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔

ضبط شدہ اشیاء میں چینی 37 میٹرک ٹن، 1095 سولرپینلز ،سگریٹس 384 کارٹنز، بیٹل نٹس 87 میٹرک ٹن اور 96000 لیٹرز ایرانی ڈیزل شامل تھیں۔

دیگر اشیاء جس میں چائنہ سالٹ، ٹائرز اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں شامل تھیں، کو ضبط کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کردی گئی ہیں۔

اسمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں، مسافر بسوں اور خفیہ راستوں کے ذریعے اسمگل کر رہے تھے، جسے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔