مریم نواز لندن کیلئے روانہ ہوگئیں‌

مریم نواز لندن کیلئے روانہ ہوگئیں‌
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد لندن کیلئے روانہ ہوگئیں‌ہیں. تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما مریم نواز نے لندن روانگی کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے سے قبل دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ مریم نواز لاہور ائیرپورٹ سے نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے لندن کے لیے روانہ ہوئیں۔ خاندانی ذرائع کےمطابق مریم نوازایک ماہ تک لندن میں قیام کریں گی،میڈیکل ٹیسٹ اور سرجری بھی کروائیں گی۔ خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھا، وہ اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں پر انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔