آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع،نائب وزیرخارجہ اور مشیرقومی سلامتی سے ملاقاتیں

آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع،نائب وزیرخارجہ اور مشیرقومی سلامتی سے ملاقاتیں
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر دفاع، نائب وزیرخارجہ اورمشیر برائے قومی سلامتی سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ںے دورہ امریکا میں امریکی وزیر دفاع،نائب وزیرخارجہ اورمشیربرائےقومی سلامتی سےملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مختلف عالمی اورعلاقائی امورسمیت دوطرفہ تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا ، آرمی چیف نے متاثرین سیلاب کی امداد پرامریکی حکام سےاظہار تشکر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی شراکت داروں کی اعانت متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی میں معاون ثابت ہو گی،جنرل قمرباجوہ نے فلوریڈا میں سمندری طوفان سے اموات اورنقصانات پر بھی اظہارافسوس کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔