احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم شہبازشریف کی آشیانہ اقبال ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے، جج ساجد اعوان نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریری حکم میں یہ لکھا گیا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بطور وزیراعظم شہباز شریف کو آئینی اور سرکاری زمہ داریاں نبھانی ہیں، یہ بھی حقیقت ہے کہ ملزم 2021 سے مسلسل عدالت میں پیش ہو رہا ہے، شہباز شریف کی عدم پیشی سے ٹرائل متاثر نہیں ہو گا۔ حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے اپنی جگہ عدالت پیشی کیلئے نمائندہ مقرر کردیا ہے، محمد انور حسین ایڈووکیٹ شہبازشریف کے نمائندے کے طور پر ہر پیشی پر عدالت پیش ہوں گے، شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے تاہم عدالت کے طلب کرنے پر شہباز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند ہوں گے۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت نے گذشتہ روز وزیر اعظم شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی تھی۔