شہبازشریف،مریم نوازسمیت دیگرسیاسی شخصیات کاپاک فضائیہ کے شہداء کو سلام

شہبازشریف،مریم نوازسمیت دیگرسیاسی شخصیات کاپاک فضائیہ کے شہداء کو سلام
کیپشن: شہبازشریف،مریم نوازسمیت دیگرسیاسی شخصیات کاپاک فضائیہ کے شہداء کو سلام

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے اپنی بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

 تفصیلات کے مطابق یوم فضائیہ کے موقع پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری ، شجاعت کی تاریخ رقم کی۔ عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔ پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 

 یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آج پاک فضائیہ کے شاہینوں کے پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے، پاک فضائیہ کے شاہین صفت پائلٹ ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں ایک منٹ کے میں 5 بھارتی طیارے تباہ کر کے ریکارڈ بنا دیا، راشد منہاس شہید نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی داستان رقم کیں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات و بہادری پر فخر ہے۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 

یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے 1965 کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی، ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے تاریخ رقم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ 7 ستمبر کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے مکار دشمن کی فضائی طاقت کا غرور ملیامیٹ کر دیا، پاکستان کے شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی انمٹ داستانیں رقم کیں، 7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بے مثال خدمات و لازوال قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، پاک فضائیہ کے شہداء کی بہادری اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، دشمن کے حملے کو ناکام بنانے میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Watch Live Public News