نواب شاہ : ہاشم ٹاؤن کے علاقے میں واقع آچار کے کارخانے میں گیس بھرنے کے باعث باپ بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ نواب شاہ کے علاقے ہاشم ٹاؤن میں آچار کے کارخانے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق کارخانے میں گیس بھرنے کے باعث مزدور بیہوشی ہوکر حوض میں گر گئے جنہیں رسوں کی مدد سے نکالا گیا۔ تمام افراد کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا مگر تمام افراد جاں بحق ہوگئے مزید تفتیش جاری ہے۔