سری لنکا میں ہونے والی بارشوں کے باعث ایشیا کپ کے کولمبو میں ہونے والے تمام میچز ہمبنٹوٹا منتقل کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا اب 10 ستمبر کو ہمبنٹوٹا میں ہوگا ، ایشیاکپ کے سپر فور مقابلے ہمبنٹوٹا منتقل کر دیئے گئے، کولمبو میں ہونے والے تمام میچز ہمبنٹوٹا منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ کے کولمبو میں میچز 9 ستمبر سے شروع ہونے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت اگلا ٹاکرا ہمبنٹوٹا میں ہوگا. اس کے علاوہ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں پاک بھارت میچ کے لئے ایک ریزرو دن رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب گروپ اے میں انڈیا نے نیپال کو شکست دے کر سپرفور مرحلے میں کوالیفائی کرلیا ہے، پاکستان نے پہلے ہی سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کیا ہوا ہے۔