پرویز الہٰی کو رہا کرتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

پرویز الہٰی کو رہا کرتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا
لاہور: سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہیٰ کو رہا کرتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرویز الہٰی کو پولیس لائنز کے مرکزی دروازے سے گرفتار کیا گیا ہے، پرویز الہٰی کو اے ٹی ایس اور سادہ ملبوس اہلکار گرفتار کر کے لے گئے ۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا ہے کہ پرویز الہٰی کو تھانہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ہی پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کو معطل کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔