معروف عالم دین مولانا یعقوب ٹریفک حادثے میں چل بسے

معروف عالم دین مولانا یعقوب ٹریفک حادثے میں چل بسے
کیپشن: Renowned religious scholar Maulana Yakub died in a traffic accident

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے دالبندین کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ممتاز عالم دین حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چاغی کے علاقے دالبندین کے قریب مولانا محمد یعقوب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ 

مولانا محمد یعقوب دالبندین میں ختم القرآن تقریب میں شرکت کے بعد تفتان جارہے تھے۔ حادثہ دالبندین کے قریب جوجکی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے کے سبب پیش آیا۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News