پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کا جدید سسٹم متعارف

پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کا جدید سسٹم متعارف

(ویب ڈیسک )   پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کا جدید سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔اس جدید سسٹم کے تحت اب   چالان ثبوت کے ساتھ ملےگا۔

اس حوالے سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ   ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا اور قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ثبوت کے ساتھ ملےگا۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ   پنجاب میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدیدالیکٹرانک ٹریفک پولیسنگ سسٹم شروع کردیا گیا ہے،   دھواں پھیلانے والی ہر گاڑی کی جدید کیمروں سے پڑتال کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ 

اعلامیے کے مطابق  وزیراعلی پنجاب  مریم نوازکے وژن کے مطابق لاہور میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے زیادہ دھواں دیتی گاڑیوں، ٹریفک اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر الیکڑانک چالان کا سلسلہ جاری ہے جب کہ جدید کیمروں سے گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اورآٹورکشہ کےدھوئیں کی پڑتال کا عمل جاری بھی جاری ہے۔ 

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ  جدید دنیا کی طرح لاہور میں دھواں چھوڑتی گاڑی کی تصویر اور ویڈیوز  بنانے کا سلسلہ جاری ہے، الیکڑانک ٹکٹ میں دھواں پھیلانے والی گاڑی کی تصویر بھی لگا دی گئی ہے۔

Watch Live Public News