ہزارہ ایکسپریس حادثہ ،پاک فوج، رینجرز کی جائے حادثہ پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع

ہزارہ ایکسپریس حادثہ ،پاک فوج، رینجرز کی جائے حادثہ پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع
نواب شاہ میں ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں ریل ٹریک سے اتر گئیں، پاک فوج اور رینجرز نے جائے حادثہ پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع کردیں ۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج اور رینجرز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔جائے حادثہ پر پاک فوج اور رینجرز کے امدادی دستے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ،مزید دستوں کو حیدرآباد اور سکرنڈ سے طلب کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو کے لئے روانہ تاکہ ریسکیو ہیلی کوپٹرز سے جلد از جلد زخمیوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔ پاک فوج اور رینجرز کے حکام جائے حادثہ پر اشیاءِ خوردونوش بھی لے کر پہنچ رہے ہیں ۔ پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ آخری زخمی کی ہسپتال منتقلی اور جائے حادثہ پر پھنسے افراد کی بحالی تک جاری رہے گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔