میں پریوں اور جنات کو دیکھ سکتی تھی ، اداکارہ میرا کا دعویٰ

میں پریوں اور جنات کو دیکھ سکتی تھی ، اداکارہ میرا کا دعویٰ
لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پریوں اور جنات کو دیکھ سکتی تھی۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں ۔شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے خاندان کے مذہبی رحجان کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دادا ایک حکیم اور بہت مذہبی آدمی تھے، ان کے پاس موکلوں کو قابو کرنے کی طاقت تھی اور ان کی دعائیں ہمیشہ پوری ہو جاتی تھیں اس لیے لوگ ان کے پاس اپنے لیے دعائیں کروانے آتے تھے۔ میرا نے شو میں بتایا کہ میں اپنی دادی اور دادا کے پاس ہی رہتی تھی اور میرے پاس بھی اپنے دادا جیسی طاقت تھی، میں پریوں اور موکلوں کو دیکھ سکتی تھی جو دادا کے قابو میں تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔