25 دسمبر کو کیا کچھ ہونے والا ہے؟‌ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

25 دسمبر کو کیا کچھ ہونے والا ہے؟‌ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
پبلک نیوز: ٹائم ٹریولر ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس مہینے کے آخر میں دنیا کو بدلنے والے دو واقعات پیش آئیں گے۔ اس شخص نے کہا کہ 2021 کی کرسمس پر ایسے واقعات رونما ہوں گے جو انسانی زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل دیں گے۔ نیز ان واقعات سے پوری دنیا حیران رہ جائے گی۔ 'دی سن' کی رپورٹ کے مطابق خود کو ٹرم ٹریولر بتانے والے اس شخص نے اپنی تازہ ترین پیش گوئی میں دعویٰ کیا ہے کہ 2021 کے آخر میں پوری دنیا دو واقعات سے حیران رہ جائے گی کیونکہ یہ تبدیلی آنے والی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ٹائم ٹریولر ہونے کا دعویٰ کرنے والا شخص بحر اوقیانوس میں انوکھی دریافت کا دعویٰ کرنے کے بعد خبروں میں آیا تھا۔ اس بار اس شخص نے بغیر کسی ثبوت کے دو تاریخوں کا اعلان کر دیا جو دنیا بدلنے والی ہیں۔ اپنی تازہ ترین پوسٹ میں اس نے دعویٰ کیا کہ 20 دسمبر کو 8 انسان سورج سے سپر پاور حاصل کریں گے۔ اس شخص کا دعویٰ ہے کہ کرسمس کے موقع پر کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے جو پوری دنیا کو حیران کر دے گا۔ نیز یہ واقعہ انسانی زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل دے گا۔ یہ واقعہ دنیا میں صدیوں یاد رکھا جائے گا۔ یہ بھی ثابت ہو جائے گا کہ میں حقیقی وقت کا مسافر ہوں، اس لیے کسی کو بھی ان طریقوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ The TikTok user has told followers to remember a number of different dates اس پوسٹ کے بعد لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے شروع کر دیے۔ ایک اور شخص نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کرسمس ہر سال ویسے بھی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے جب خاندان اور دوست احباب جمع ہوتے ہیں۔ تاہم چند لوگ ایسے بھی ہیں جو اس شخص کے دعوے کو سچ ماننے کو تیار ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔