بلاول بھٹو نے 27 فروری کو حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا

بلاول بھٹو نے 27 فروری کو حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا
کراچی ( پبلک نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کیخلاف 27 فروری سے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری جدوجہد میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ ادارے غیر جانبدار رہیں۔ ہم ہر صورت اسلام آباد پہنچ کر اپنے مطالبات سامنے رکھیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ تاریخ میں پاکستان کے معاشی حالات ایسے خراب نہیں ہوئے۔ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے لوگ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پاکستان کے عوام مہنگائی سے پریشان ہیں۔ حکومت نےایک کروڑنوکریاں دینے کا وعدہ کر کے لوگوں سے روزگار چھین لیا۔ مجھے آپ کی مدد اور ساتھ کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ پنجاب میں لوکل باڈیز کا نظام آرڈیننس کے ذریعے چل رہا ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اختیارات دئیے ہیں چھینے نہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ تبدیلی آئے صوبوں کو حقوق ملیں، بلدیاتی نظام کو مضبوط کیا جائے۔ ہم چاہتے ہیں پنجاب کے بلدیاتی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت لوگوں سے ان کی چھت چھین رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کر دیا ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔