سری لنکا اور پاکستان کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائےگی اور 16 سے 20 جولائی تک پہلا ٹیسٹ میچ گال میں کھیلا جائے گا، جب کہ 24 سے 28 جولائی تک دوسرا ٹیسٹ کولمبو میں شیڈول ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل سری لنکا میں پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔And our boys are off to Sri Lanka for the Test series ????#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/UasT3XwwfI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 5, 2022
قومی کرکٹ ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے سری لنکا کے لیے روانہ ہو گئی۔ نیشنل پرفارمنس سینٹر سے قومی ٹیسٹ اسکواڈ رات کو ائیر پورٹ پہنچا، جہاں سے وہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے سے روانہ ہوگیا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم آج شام پاکستان کے وقت کے مطابق 6 بجے کولمبو پہنچے گی۔