پشاور: فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

پشاور: فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

پشاور(پبلک نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ایبٹ آباد میں دودھ کے معیار کا جائزہ، پانی کی ملاوٹ پر 1200 لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ڈی آئی خان میں دودھ کے سیمپلز میں پانی کی ملاوٹ پر 600 لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا جبکہ واڑی اپر دیر میں چھاپے کے دوران 1900 لیٹر جعلی مشروبات برآمد کی گئی جس پر گودام کو سیل کر دیا گیا۔ اپر دیر میں 300 کلو سے زائد چورن اور زائد المعیاد اشیاء برآمد ہونے پر تین دکانیں سیل کر دی گئی۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں کاروائی کے دوران 800 لیٹر جعلی مشروبات برآمد کیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے اس عزم کو دہرایا کہ ملاوٹ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جائینگے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔