سان سلواڈور( ویب ڈیسک ) ال سلواڈور نے اعلان کیا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت دینے والا پہلا ملک بننا چاہتا ہے ٗ اس سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ٗ اگلے ہفتے بل کی کانگریس سے منظوری کا امکان ۔ال سلواڈور کے صدر نایب بوکیلے نے بٹ کوائن کی ملٹی کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کی یہ خواہش ہے کہ وہ بٹ کوائن کو قانونی حیثیت دینے والا پہلا ملک بنیں اور اس سلسلہ میں اگلے ہفتے بل کانگریس میں پیش کر دیا جائے اور اس کی منظوری بھی ہو جائے گی ٗ ملک کو اس وقت روزگار اور معیشت کے جدید طریقوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ال سلوڈور ایک ایسا ملک ہے جو کیش کرنسی پر چلتا ہے اور اس ملک کی عوام کی پسماندگی کا یہ عالم ہے کہ وہاں پر ستر فیصد عوام کے بنک اکائونٹ ہی نہیں ہیں ٗ جبکہ گزشتہ کچھ عرصے میں عالمی مارکیٹ میں اپنی قدر کم کرنے والی آن لائن بٹ کوائن کرنسی کو کسی بھی ملک کا مرکزی بینک ریگولیٹ نہیں کرتا ۔میڈیا پر ایسی خبریں بھی گردش کر رہی ہے کہ ال سلواڈور کے صدر کی بٹ کوائن کی طرف سے منعقد کی جانیوالی میامی کانفرنس میں ایسا اعلان دراصل گرتی ہوئی قدر کو بڑھانے کا ایک طریقہ بھی ہو سکتا ہے۔