سیالکوٹ ( پبلک نیوز) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کل سے ایک فرضی رپورٹ ٹی وی سکرینوں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ اس فرضی رپورٹ کا ایک سرا دوسرے سرے سے نہیں ملتا۔ اس رپورٹ کی کوئی قانونی حثیت نہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ایک آفیسر کی جانب سے یہ رپورٹ جمع ہوئی ہے۔ ڈسکہ ضمنی الیکشن کی اس انکوائری رپورٹ میں ہمارے خدشات پر مہر لگائی دی ہے۔ ہمارے امیدوار نے آر او ,ٹی آر او اور ڈی ایم او پر تحفظات اٹھائے تھے۔ اس رپورٹ میں یہ ثابت ہوا ہے کہ الیکشن کمشین عملے کا کردارضمنی الیکشن کروانے میں فری اینڈ فئیر نییں تھا۔ میرا ایک آفس کے ساتھ لنک جوڑ کر پروپگنڈا کیا گیا۔ میری ذاتی وضاحت کے مطابق یہ رپورٹ من گھڑت اور حقائق پر مبنی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اس رپورٹ پر اپنے کیا تحفظات رکھتی ہے اہنے وضاحتی بیان میں بتائے گی۔ کچھ میڈیا نمائندگان نے اس رپورٹ کو میرے ساتھ منسوب کرکے رپورٹنگ کی جو قابل مزمت ہے۔ مجھے علم ہے میرے نام سے ریٹنگ بڑھتی ہے۔ جس اینکر پرسن کو دیکھتا نہیں وہ میرے نام سے رپورٹنگ کر کے ریٹنگ بڑھاتے ہیں۔