ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش وجذبے سے منایاجارہا ہے

ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش وجذبے سے منایاجارہا ہے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ملک بھر میں یوم دفاع اور یوم شہداء آج ملی جوش وجذبے سے منایاجارہا ہے،6ستمبر1965 کو قوم کے جانثار ثبوتوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے جرات اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں، آج کے دن پاکستان کی بہادر افواج نے مکار دشمن کی تمام چالوں کو ناکام بنایا، بزدل دشمنوں کو ارض پاک پر ناپاک ارادوں سے گھسنے پر تاریخی سبق سکھایا، قوم کا شہدا کی عظمت کو خراج عقیدت تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کی مناسبت سے کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لئے، ائیرمارشل قیصرخان جنجوعہ نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،ملک وقوم کی سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب ہوئی ،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی، نیول چیف نے شہداء کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا مزید برآں صدر مملکت عارف علوی کاقوم کے بہادر سپوتوں،ماؤں اور بیٹیوں کو سلام، یوم دفاع پر پیغام میں کہا کہ پاک فوج نے جرات و بہادری کی نئی داستان رقم کی،بری،بحری اور فضائی افواج نے قوم کی مدد سے دشمن کو شکست فاش دی