معروف گلوکار جواد احمد دوبارہ کورونا کی لپیٹ میں آ گئے

معروف گلوکار جواد احمد دوبارہ کورونا کی لپیٹ میں آ گئے
ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد کو ایک بار پھر کورونا وائرس نے لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انھوں نے دوبارہ کورونا مثبت آنے کی تصدیق کر دی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے آفیشل ہینڈل سے انھوں نے پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ میں دوبارہ کورونا کی زد میں آ گیا ہوں۔ اس بار نہیں معلوم کہ بچ بھی سکتا ہوں یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بیماری بگڑ جانے پر کتنا بھی مہنگا ہو، علاج کرا سکتا ہوں، اتنا پیسہ ہے میرے پاس لیکن حقیقت یوں ہے کہ اپنے اردگرد غربت، بے بسی، محرومی دیکھوں صرف جی لینے ہی کافی نظر نہیں آتا نہ مزہ ایسے جیے جانے کا۔انھوں نے مزید لکھا کہ اس دنیا کا جنت سدھارنے سے پہلے بدلنا ضروری ہے۔ خیال رہے کہ جواد احمد گزشتہ برس نومبر میں بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔