ابھی چیک کریں، آپ کا بھی فیس بک ڈیٹا لیک ہوا؟

ابھی چیک کریں، آپ کا بھی فیس بک ڈیٹا لیک ہوا؟
ویب ڈیسک: ہیکرز نے گزشتہ دنوں فیس بک کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا لیک کر دیا تھا۔ صارفین کی تعداد 53 کروڑ 30 لاکھ تھی جبکہ 106 ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔ لیک کی گئیں معلومات میں فون نمبر، تصاویر، لوکیشن اور دیگر ذاتی ڈیٹا شامل تھا۔ ٹیکنالوجی کی دنیا میں مہارت رکھنے والوں کو خدشہ ہے کہ ہیکرز ان تمام معلومات کی بنا پر نئے اکاؤنٹ بناتے ہوئے کسی بھی قسم کا فراڈ کر سکتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ذاتی معلومات کو بنیاد بنا کر وہ صارفین کو کبھی بھی مشکل سے دو چار کر سکتے ہیں۔ڈیٹا لیک ہونے کے بعد صارفین پریشانی کا شکار ہیں کیوں کہ کسی بھی نہیں معلوم کہ ڈیٹا آخر لیک ہوا کس کا ہے۔ اس مسئلہ کا حل برطانوی ٹیکنالوجی ماہرین نے نکال لیا ہے۔ انھوں نے ڈیٹا حاصل کرنے والی ویب سائٹ کا سراغ لگا لیا۔ماہرین کا کہنا ہے اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کا ڈیٹا بھی لیک ہو گیا ہے تو اس ویب سائٹ پر جا کے اپنا نام لکھیں اور تسلی کر لیں۔ ویب سائٹ پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔