صادق آباد: دیورانی جیٹھانی کی لڑائی، ایک خاتون جاں بحق

صادق آباد: دیورانی جیٹھانی کی لڑائی، ایک خاتون جاں بحق
صادق آباد (پبلک نیوز) نواحی گاؤں میں معمول کے کام کاج پر دیورانی جیٹھانی کی لڑائی، ایک خاتون جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 189 پی میں گھر کے کام کاج پر دیورانی اور جیٹھانی میں لڑائی ہو گئی۔ لڑائی کے دوران دونوں خواتین نے ایک دوسرے پر چھریاں چلا دیں۔چھریاں لگنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری خاتون زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔