عید الفطر کے موقع پر تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا 

عید الفطر کے موقع پر تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا 

(ویب ڈیسک ) عید الفطر کے موقع پر تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے ہسپتالوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈز میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ڈیوٹی روسٹر بنائے جائیں۔

جاری کردہ ہدایات  میں کہا گیا ہے کہ   ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز  کو چھٹیوں کے دنوں میں مکمل فعال رکھیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادویات کا ذخیرہ رکھا جائے ، بلڈ بنکوں میں تمام بلڈ گروپس کا ذخیرہ رکھا جائے۔

اس کے علاوہ  مریضوں کی لفٹوں، ایمبولینسز اور جنریٹرز کو فعال رکھا جائے، آپریشن تھیٹرز میں تمام سرجیکل آلات اور ضروری سامان  بھی رکھا جائے۔

Watch Live Public News