ٹوکیو اولمپکس : ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا میں مقابلہ آج ہو گا

ٹوکیو اولمپکس : ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا میں مقابلہ آج ہو گا
ٹوکیو ( ویب ڈیسک ) اولمپکس میں آج نیزہ باز ارشد ندیم کا مقابلہ بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا سے ہو گا۔ پاکستان کیلئے واحد تمغہ حاصل کرنے کی امید۔پوری قوم کے ہاتھ دعاؤں کیلئے اٹھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں آج نیزہ بازی کے مقابلہ کا فائنل پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑاکے درمیان ہو گا۔ یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے تمام چار بجے ہو گا جسے تمام سپورٹس چینلز پر لائیو دیکھا سکے گا۔ ارشد ندیم کی کامیابی کیلئے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں دعائیہ تقریب ہوئی ، پوری قوم نے ارشد کی کامیابی کیلئے ہاتھ اٹھا لئے۔ ارشد ندیم نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پوری قوم سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، ہمارے لئے خصوصی دعا کریں کہ ہم پاکستان میں گولڈ میڈل سکیں، ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں دعا کرتی ہوں کہ ارشد ندیم پاکستان کا نام اور جھنڈا انشا اللہ روشن کرے۔ ارشد کے والد نے کہا کہ پورا پاکستان میرے بچے کیلئے دعا کرے ، وہ کھیلنے گیا ہے اللہ تعالیٰ اسے ہمت دے، پاکستان کا نام روشن ہو گا، ارشد ندیم کے بھائی نے بھی دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے دعا کریں کہ وہ پاکستان کیلئے میڈل لائیں اور وہاں پر پاکستان کا جھنڈا لہرائیں۔

Watch Live Public News