پبلک نیوز:سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نےسماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پینٹنگ کی تصویریں شیئر کی ہیں جو خود اپنے ہاتھوں سے تیار کی ہیں، ساتھ ہی آرمی چیف کی دعائیں اور نیک تمناؤںکا اظہار بھی کیا.
تفصیلا ت کے مطا بق سا بقہ گلو کا رہ نے پینٹنگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اس پینٹنگ سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔دعا ہے کہ آپ صحت و تندرستی سے بھرپور لمبی زندگی گزاریں۔
انہوں نے کہا کہ کاش میں یہ پینٹنگ بطورِ تحفہ آرمی چیف کو پیش کرسکتی۔ میرے ابو آرمی آفیسر تھے اس لیے میرے دل میں فوج کی عزت بہت زیادہ ہے۔ فوج کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت ہی ہماری آزادی، خود مختاری، امن اور سلامتی قائم ہے۔
یا د رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعہ معاش بنایا،جبکہ فلا حی کا موں میں بھی ان کا بھر پو ر کر د ا ر ہے ۔