'ہم کارروائی کریں گے' ، نیتن یاہو کی حزب اللہ کو دھمکی

'ہم کارروائی کریں گے' ، نیتن یاہو کی حزب اللہ کو دھمکی
نیتن یاہو نے حزب اللہ کو دھمکی دی ہے ، اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ'ہم کارروائی کریں گے'۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ’’میرا مشورہ ہے کہ حزب اللہ وہ سیکھے جو حماس نے حالیہ مہینوں میں سیکھا ہے، کوئی دہشت گرد محفوظ نہیں ہے۔‘‘ "اگر ہم کر سکتے ہیں تو ہم سفارتی ذرائع سے کریں گے، اور اگر نہیں تو ہم دوسرے طریقوں سے کام کریں گے۔" نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس کے دوران جنگ کے تین اہداف کا بھی اعادہ کیا ، "حماس کا خاتمہ، ہمارے تمام یرغمالیوں کی واپسی، اور یہ وعدہ کہ غزہ اب اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بنے گا"۔ خیال رہے کہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے جمعے کے روز کہا کہ اگر اس نے حماس کے نائب سربراہ العروری کے قتل پر ردعمل ظاہر نہیں کیا تو پورا لبنان'ایکسپوز' ہو جائے گا اور خبر دار کیا تھا کہ اس کا بھرپور اور سخت ردعمل دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ حماس کے رہنما صالح العروری کو 2 جنوری 2023 کو لبنان میں حزب اللہ کے ایک مضبوط گڑھ میں مبینہ اسرائیلی حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو تنازع کو بڑھانے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف جنگ شروع کرنے کا انتخاب کیا تو حزب اللہ کی طرف سے لڑائی کے لیے "کوئی حد" اور "کوئی اصول نہیں" ہوگا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔